شہبازشریف کا پرجوش خطاب،بارش کے باوجودنشست پربیٹھے رہے
3ہزار سے زائد افراد نے کھڑے ہوکر ”خود روزگارسکیم“کی افادیت اورشفافیت کی گواہی دی شہبازشریف جیسا جنون ،لگن اورعشق،قرضے معاف کراناپاکستان کا قتل”دیرآید،درست آید“،” جادووہ جو سرچڑھ کربولے“
جمعرات 2 اپریل 2015 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ”خود روزگار سکیم “کی تقریب سے پرجوش انداز میں خطاب کیا۔بارش کے باوجود وزیراعلیٰ شہبازشریف اورتمام حاضرین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔وزیراعلیٰ تقریب میں شرکت کیلئے آئے تو حاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکران کا شاندار استقبال کیا ۔کلچرل کمپلیکس میں موجود 3ہزار سے زائد افراد نے کھڑے ہوکر ”خود روزگارسکیم“کی افادیت اورشفافیت کی گواہی دی اور ”شہبازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے تالیاں بجاکر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔معروف کالم نگار و دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ شہبازشریف جیسا جنون ،لگن اورعشق ایوان اقتدارکی بہت کم شخصیات میں موجو د ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے یہ دولت عطا کی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف ،صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران نے کھڑے ہوکر بلاسود قرض حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں بلاسود قرض کی 100فیصدواپسی پر قرض لینے والوں کو عظیم پاکستانی قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے 15سالہ طالب علم زین کے قتل کے واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخوپورہ جاتے ہوئے راستے میں خبرپڑھی اورہیلی کاپٹر سے سی سی پی او کوفون کر کے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اوریہ بااثر ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرضے معاف کرانابھی ایک طرح کا قتل ہے اوریہ قتل پاکستان کا قتل ہے ، اگر یہ جرم نہ ہوتاتوآج کروڑوں مستحقین کوبلاسود قرضے ملتے،کئی میٹروبس پراجیکٹس چل رہے ہوتے اورغریب کے بچے بھی اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہوتے۔وزیراعلیٰ نے اخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کو فقیر منش شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی 10شخصیات ماضی میں بینکوں کے سربراہان ہوتیں توکسی کو پاکستان کی خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے کی جرأت نہ ہوتی۔وزیراعلیٰ نے تین برس قبل شروع کی جانے والی”خود روزگار سکیم“ کومعاشی وسماجی انصاف کی جانب اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”دیرآید،درست آید“۔ایک موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاسود قرض حاصل کرنے والوں کی جانب سے قرض کی 100 فیصد واپسی اوران کے چمکتے چہرے اس سکیم کی سچائی اورکامیابی کیلئے ایک سند ہے اوریہی اس سکیم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اس موقع پر انہوں نے یہ محاورہ پڑھا” جادووہ جو سرچڑھ کربولے“۔ جس پر کمپلیکس میں موجود ہزاروں مردو و خواتین نے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کی تائید کی۔ ایک موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے عاجزی کے ساتھ کام کرتے ہیں ،شاید اللہ تعالیٰ کوروز قیامت ہمارا یہ عمل پسند آجائے۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پربلاسود قرض حاصل کرنے والوں کے ساتھ مل کر ”روشن روشن پاکستان،خادم اعلی کا پیغام،اپنی محنت اپنا کام“کا تھیم سانگ بھی گنگنایا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار