پی ٹی آئی پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی

پارٹی قیادت نے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کر پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا ، مشاوت شروع کر دی گئی ‘ ذرائع

جمعرات 2 اپریل 2015 22:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کر پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا ہے ۔ جبکہ اعجاز چوہدری نے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے لئے نوجوانوں اور ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں