لاہور : بیوی کے جسم میں ٹریکر نصب کرنے کے خلاف کیس کی سماعت، مقدمے میں تاخیر پر عدالت ایس ایچ اور پر برہم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 10:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں بیوی کےجسم میں ٹریکر نصب کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی. درخواست خاتون نے اپنے خاوند کے خلاف دائر کی تھی. ایس ایچ او نے ایف آئی آر کی کاپی ہائی کورٹ میں پیش کر دی.

(جاری ہے)

مقدمے کے اندراج میں تاخیر پر عدالت نے ایس ایچ او پر شدید برہمی کا اظہار کیا. ایس ایچ او عتیق ڈوگر کو عدالت میں کھڑا رہنے کی سزا دی گئی عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی وقت ختم ہونے تک آپ عدالت میں کھڑے رہیں گے. عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت بھی قبول نہیں کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں