لاہور: زین قتل کیس، ملزم مصطفی کانجو کو 5 گارڈز سمیت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 11:12

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : زین قتل کیس کے ملزم مصطفٰی کانجو کو 5 گارڈز سمیت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مصطفٰی کانجو کی فائرنگ سے 15 سالہ زین ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد 5 گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم مصطفٰی کانجو کی گرفتاری کے لیے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جگہ جگہ چھاپے مارے گے، بالآخر گذشتہ روز مصطفٰی کانجو کو خوشاب کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا.

ملزم مصطفٰی کانجو کو آج گارڈز سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا . جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مقتول زین کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مقتول کے اہل خانہ کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں