ہر والدین کافرض ہے وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں ‘ عفت عمر

جمعہ 3 اپریل 2015 12:13

ہر والدین کافرض ہے وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں ‘ عفت عمر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ ہر والدین کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیورسے آراستہ کریں ،پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے لازمی ہے کہ نوجوان نسل کا معیار تعلیم انتہائی بلند ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کے ہم سب ذمہ دار ہیں جب ہماری فلم انڈسٹری کی طرف کوئی توجہ نہیں دے گا تو ہونا ہی تھا ۔پاکستان کی کوئی بھی فلم انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق نہیں ہے۔ عفت عمر نے کہا کہ فلموں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے ٹیلنٹ کر پر موٹ کیا جائے اور نت نئے موضوعات پر معیاری فلمیں بنائی جائیں گی تاکہ انڈسٹری کا سنہری دور واپس آجائے گا -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں