دورہ بنگلہ دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

جمعہ 3 اپریل 2015 12:28

دورہ بنگلہ دیش، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ورلڈ کپ کھیلنے والے متعدد کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں کون ان ہوگا اور کون آوٴٹ ہوگا، اس کے لئے نو منتخب سلیکشن کمیٹی مشاورت میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے متعدد کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی اور مصباح الحق ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو خراب رویہ کے سبب ٹیم میں جگہ نہیں دی جائے گی۔محمد عرفان انجری جبکہ یونس خان اور احسان عادل خراب کارکردگی کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اظہر علی کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان، محمد حفیظ، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، فواد عالم، بابر اعظم، محمد رضوان، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان، راحت علی اور سعید اجمل شامل ہیں۔اسپنر یاسر شاہ اور ظفر گوہر میں سے کسی ایک کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 اور7 اپریل کو لاہور میں لگے گا۔ قومی ٹیم13 اپریل کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوگی۔پاکستان بنگلہ دیش کے دورے کے دوران 2ٹیسٹ 3, ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں