استاد غلام علی 8اپریل کو بنارس میں فن کا مظاہرہ کرینگے

جمعہ 3 اپریل 2015 12:53

استاد غلام علی 8اپریل کو بنارس میں فن کا مظاہرہ کرینگے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)استاد غلام علی 8اپریل کو بنارس میں فن کا مظاہرہ کرینگے-کلاسیکی موسیقی کے معروف پاکستانی گلوکار غلام علی رواں ماہ بھارتی شہر بنارس میں فن کا مظاہرہ کریں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کہتے ہیں اس قسم کی تقریبات سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں۔

استاد غلام علی8 اپریل کو بھارتی شہر بنارس میں کلاسیکی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بھارت میں میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سمیت دیگر بھارتی عہدیدار اور عوام شرکت کریں گے۔ استادغلام علی نے بنارس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے میڈیا کو بتایاکہ اردو زبان پاکستان اور بھارت میں بولی جاتی ہے اور اس کے باعث دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں۔ باسط خان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے امن مذاکرات سیاچھی امید رکھنی چاہئیں۔ امن بات چیت اور ان تقریبات کے باعث اسلام آباد اور نئی دہلی ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں