لاہور : زین قتل کیس کا نامزد مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو گارڈز سمیت انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ، میں بے گناہ ہوں عدالت اپنی بے گناہی ثابت کرنے آیا ہوں ، ملزم مصطفی کانجو کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 13:07

لاہور : زین قتل کیس کا نامزد  مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو گارڈز سمیت انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ، میں بے گناہ ہوں عدالت اپنی بے گناہی ثابت کرنے آیا ہوں ، ملزم مصطفی کانجو کی گفتگو

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : پولیس نے زین قتل کیس کے نامزد مرکزی ملزم مصطفٰی کانجو سمیت 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں پیش کر دیا. پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت نے ابتدائی طور پر مصطفٰی کانجو اور دیگر ملزمان کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے.

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کے ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے 11 اپریل کو رپورٹ پیش کی جائے. جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفٰی کانجو کا کہنا تھا کہ کہ میں بے گناہ ہوں اور زین میری گولی سے ہلاک نہیں ہوا عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے آیا ہوں . زین میری نہیں بلکہ میرے گن مین کی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوا. مصطفٰی کانجو سمیت 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جن میں سعد اللہ، اکرم اللہ ،صادق اور عاطف شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں