حجاز مقدس کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے حکام کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا‘میاں محمود عباس

جمعہ 3 اپریل 2015 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے کہاہے کہ سعودی عرب کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے اور فرض بھی دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کیلئے مقدس ترین جگہ مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ ہیں جن کا تحفظ فرض عین ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئن لائن سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

میاں محمود عباس نے کہا حکومت پاکستان اپنے محسن دوست ملک سعودی عرب کی ہر صورت مدد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ارکان اور جماعتیں اسلام پسند اور ایمان سے سرشار ہیں۔ متفقہ طور پر سعودی عرب کے تحفظ اور یمن کے سیاسی حل کیلئے فیصلہ کرینگے۔ میاں محمود عباس نے کہا کہ حجاز مقدس کے تحفظ کیلئے پاکستان نے ماضی میں بھی بریگیڈ بھیجی تھی اب بھی سعودی عرب کے حکام کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہایمن باغیوں سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی آئینی اور قانونی حکومت کیخلاف اٹھنے والے مسلح جنگجوؤں کیخلاف اقوام متحدہ میں تمام ممالک مئوثر آواز اٹھائیں اور انکی سرکوبی کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور قانون سازی کی جائے۔ میاں محمود عباس نے ان قوتوں اور عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایجنڈا اور مفاد حاصل کرنے کیلئے انسانیت کا قتل عام بند کریں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بننے دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں