جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی ۔گزشتہ روز جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ ذکی الرحمن لکھوی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اسپیشل بینچ کی کارروائی میں مصروف ہونے کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کی۔

جسٹس محمود مقبول باجوہ کی معذرت کے بعد کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی ہے۔قبل ازیں 20مارچ 2015ء کو لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے اور ہندوستان کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی حملے کے ماسڑ مائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

جس پر پاکستان نے چند سال قبل لکھوی کو مظفر آباد سے واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا، تاہم 18دسمبر 2014ء کواسلام آباد میں کوثر عباس زیدی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں