دورہ بنگلہ دیش ، سعید اجمل کی قومی ٹیم میں واپسی ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ’’اعمال ‘‘ کی سزامل گئی
جمعہ 3 اپریل 2015 16:05
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے تینوں فارمیٹس کی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جادوگر سپنر سعید اجمل کی تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اپنے ’’ اعمال ‘‘ کی سزا مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے، تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی رینکنگ بہتر ہے اور اب ہمیں ڈسپلن رکھتے ہوئے جیت پر نظر رکھنی ہے ،بالخصوص احمد شہزاد کو اپنے رویے کو بہتر بنانا ہوگا۔
(جاری ہے)
ہارون رشید کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے سکواڈ میں سمیع اسلم، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم ، سرفراز احمد، اظہر علی، حارث سہیل، صہیب مقصود، محمد رضوان، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان کو منتخب کیا گیا ہے۔
دورہ بنگلہ دیش کے دوران 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے احمد شہزاد، سعید اجمل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، عمر گل، محمد رضوان، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، جنید خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ ح2015 میں ناقص کارکردگی دکھانے پر سینیر بلے باز یونس خان کو ون ڈے ٹیم سے باہر نکال دیا گیا ہے تاہم وہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھے میں کامیاب رہے ہیں،اوپنر احمد شہزاد کو بھی اپنے رویے اور ڈسپلن ایشوز ک وجہ سے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں نہیں رکھا گیا ہے تاہم وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے ۔ ورلڈکپ 2015ءمیں متاثرکن کارکردگی نہ دکھانے پر جارح مزاج بلے باز عمر اکمل بھی تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار