فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے‘ میاں کامران سیف

جمعہ 3 اپریل 2015 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے فوجی عدالتوں سے 6دہشتگردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے خود کش حملوں معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا احتساب اور فوری سزائیں وقت کا اہم تقاضا ہے ۔

میاں کامران سیف نے فوج کی جانب سے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوکر رہ گئی ہے اور کراچی کا امن و سکون بحال ہوگیا ہے بھتہ کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور ہر طبقہ فکر نے کراچی آپریشن کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے تاکہ ملک امن و امان کو گہوارہ بن سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں