احسن ریاض فتیانہ کیلئے نامعلوم رکن اسمبلی کی طرف سے “شرارتی بچہ “کا خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں کورم کی نشاندہی کرنے کیلئے مشہور احسن ریاض کو نا معلوم خاتون رکن اسمبلی نے ” شرارتی بچہ “ کا خطاب دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اراکین کی طرف سے پری بجٹ بحث میں تجاویز دینے کے بعد جب صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پری بجٹ بحث کو سمیٹنے کے لئے آغاز ہی کیا تھاکہ آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ ایوان میں آگئے اورآتے ہی کورم کی نشاندہی کر دی ۔

قائمقام اسپیکر اور وزراء کی طرف سے انکے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اسی دوران حکومتی بنچوں پر بیٹھی کسی خاتون رکن اسمبلی نے ” شراتی بچہ “ کی آواز بھی لگا دی ۔یاد رہے کہ احسن ریاض فتیانہ کم عمر ترین پارلیمنٹرین اور کورم کی نشاندہی کرنے کے لئے مشہور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں