پنجاب میں ایل این جی سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ‘ مسز ملک

جمعہ 3 اپریل 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہپنجاب میں ایل این جی سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔اگلے اڑھائی برس میں 1200میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ایل این جی سے بجلی کے منصوبے لگانے کیلئے کام کیا جاررہا ہے ۔ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کیلئے سادگی اورکفایت شعاری اختیار کرکے بچائے گئے وسائل بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

دو سالہ قلیل عرصہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی جس سے عوامی مورال بند ہوا ہے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیاہے۔مسز ملک نے کہا کہحکومت خواتین کو با وقار اور مفید شہری بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں ہنر مندبنانے کیلئے سرکاری اور نجی سطح پربھر پور کوششیں جاری ہیں۔وویمن ایمپاورمنٹ پیکج کے ذریعے خواتین کی عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کے اشتراک سے خواتین خصوصادیہی خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر اس پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں