امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے ‘ امریکی قونصل جنرل
جمعہ 3 اپریل 2015 17:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے جس سے دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی قونصل جنرل زچیری ہارکنرائیڈر نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں توانائی کے بحران سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن امداد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے معاشی مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، یہ بڑا اچھا شگون ہے کہ بہت سے چیلنجز کے باوجود پاکستان کانجی شعبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ یوایس قونصلیٹ کاروباری برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے گرانقدر اقدامات اٹھارہا ہے۔
انہوں نے امریکی قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ کراچی قونصلیٹ کی طرز پر لاہور میں بھی ویزا کے اجراء کی سہولت کا آغاز کریں ، فی الوقت تاجروں کو ویزا کے حصول کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا ہے ۔اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بہت اہم تجارتی حصے دار ہے، سال 2013ء میں پاکستان نے امریکہ کو 3.75ارب ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد اور 1.67ارب ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری امریکی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی خواہش رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنا ہونگے، اس سلسلے میں تجارتی وفود کا تبادلہ بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مستقل پیمانے پر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھرمیں 1276ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1318زخمی
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ..
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس، لائیو سٹاک فارمرز کیلئے کسان کارڈو ایپ امور کا جائزہ لیاگیا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
ضمنی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الہٰی کی کامیابی عوامی خدمت کی فتح ہے،راجہ شہزاد
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا اقبال ٹائون اور مسلم ٹائون تھانے کا دورہ
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں : سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں