سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘ شہبازشریف
جنگ ہو یا امن ،سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے وزیراعلیٰ سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، زراعت، لائیوسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
جمعہ 3 اپریل 2015 17:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک سعودی مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران پرمشتمل وفد کی قیادت جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین مازن محمد بتر جی کر رہے تھے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے زراعت، لائیوسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اوربھائی چارے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
جنگ ہو یا امن ،سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، لائیوسٹاک، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان لائیوسٹاک پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے شدید بحران نے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیاہے۔ حکومت توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پربھر پور توجہ دے رہی ہے اوروفاقی اور پنجاب حکومت نے ملکر پنجاب میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے لگانے کا پروگرام بنایاہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت ، معیاراور برق رفتاری سے تکمیل کی پالیسی کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب سے توانائی ، زراعت او رلائیوسٹاک کے شعبوں سے وابستہ افراد کا وفد جلد سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین مازن محمد بتر جی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورجدہ کے مابین سرمایہ کاروں کے وفود کے باہمی تبادلے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔زراعت ،لائیوسٹاک ،توانائی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر صنعت چودھری محمد شفیق، مشیربرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور ، سیکرٹریز صحت،ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ