رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ شرارتی بچہ ہے ،صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن

جمعہ 3 اپریل 2015 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے آزاد رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو شرارتی بچہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون نے کہا کہ احسن ریاض فتیانہ کو اسمبلی رولز کی معلومات نہیں ہیں ‘ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جب کوئی وزیر قرارداد پیش کرنے لگا ہو ،کوئی بل پیش کرنے لگا ہو یا پری بجٹ کی آخری تقریر ہو کسی نے کورم کی نشاندگی نہیں کی احسن ریاض ہر دوسرے تیسرے دن کورم کی نشاندگی اس لیے کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جارہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں