دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹرز اسپن وکٹوں پر پریکٹس کریں گے

جمعہ 3 اپریل 2015 18:44

دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹرز اسپن وکٹوں پر پریکٹس کریں گے

لاہور(آ ئی این پی) بنگلہ دیش کی متوقع کنڈیشنز کے پیش نظر قومی کرکٹرز اسپن وکٹوں پر تیاری کریں گے ۔تینوں فارمیٹ کیلیے منتخب کھلاڑیوں کا مشترکہ کیمپ لاہور میں لگایا جا رہا ہے، ٹریننگ کا سلسلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا،ورلڈکپ سے قبل میدان میں خصوصی طور پر تیز وکٹیں تیار ہوئی تھیں، ان میں باؤنس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش ہوئی۔

(جاری ہے)

اب حریف ملک بنگلہ دیش کی کنڈیشنز اور پچز قطعی مختلف ہیں جنھیں پیش نظر رکھتے ہوئے سلو و ٹرننگ وکٹوں کی تیاری پر توجہ دی گئی ہے،گذشتہ ہفتے وقفے وقفے سے بارش کے سبب کیوریٹرز کو پچزکی تیاری کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ا?ئندہ چند روز بھی بادلوں کی ا?نکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق6اپریل کے بعد مطلع صاف رہنے اور گرمی میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، دریں اثنا قومی کرکٹرز کی رہائشی اور ٹریننگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلیے متعلقہ اسٹاف بھی سرگرم ہوگیا، ڈریسنگ روم کی صفائی ستھرائی اور پینٹ وغیرہ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں