مسلم لیگ (ق)سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ہماری جماعت قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے ،کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی

مسلم لیگ (ق)کے رہنماؤں چودھری شجاعت اورپرویزالٰہی کی حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 19:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق)سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ہماری جماعت قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے ،کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ وہ جمعہ کویہاں صوبائی صدر سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

دونوں قائدین نے حلیم عادل شیخ کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ محب وطن جماعت ہے جو قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور انشاء اللہ نمایاں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ میں محب وطن لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ کی صفوں میں آگے آنا چاہئے، انہیں چاہئے کہ وہ آگے بڑھ کر عوام اور ملک کی خدمت اور قومی ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی باصلاحیت قیادت میں عوامی و قومی مسائل پر مثبت لائحہ عمل کے باعث آگے بڑھ رہے ہیں اور سندھ میں پاکستان مسلم لیگ دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو میں باصلاحیت لوگ آگے آئیں جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں