میرا تعلق حکومتی بنچوں سے ،سچ بھی نہیں بول سکتا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعہ 3 اپریل 2015 19:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت نو بجے کی بجائے ایک گھنٹہ 15منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا#اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن کے ایک رکن سمیت مجموعی طو رپر 25اراکین موجود تھے#سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات منگل تک موخر کر دیا گیا#بجٹ تجاویز پر تجاویز بن چکا ہے،سردار وقاص حسن موکل #ٹائم کا خیال رکھیں ،جب خواتین کی باری آتی ہے تو آپ ٹائم کا خیال شروع کر دیتے ہیں ، قائمقام اسپیکراور نگہت شیخ میں مکالمہ#قائمقام اسپیکر نماز جمعہ کے پیش نظر اراکین اسمبلی کو پری بجٹ بحث کے دوران تقاریر مختصر کرنے کا کہتے رہے #میرا تعلق حکومتی بنچوں سے ہے ، میں تو سچ بھی نہیں بول سکتا،ملک محمد احمد خان#احسن ریاض فتیانہ کی طرف کورم کی نشاندہی پر قائمقام اسپیکر اور وزراء افسوس کا اظہار کرتے رہے، حکومتی بنچوں پر بیٹھی خاتون نے ” شرارتی بچہ “ کی آواز لگا دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں