کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی لاہور آفس میں الیکشن سیل قائم ، پولنگ عملے کیلئے ٹرینینگ سیشن ہوگا‘ عبدالعلیم خان

رضاکاران کے گروپس بنیں گے، کسی کو گڑبڑ نہیں کرنے دینگے ‘پی ٹی آئی کے وارڈ 3سے اُمید وا ر رشید احمدکی سربراہی میں وفد کی ملاقات

جمعہ 3 اپریل 2015 19:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی تنظیم کی طرف سے 25اپریل کے کینٹ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے شروع کردی گئی ہیں جس کے لیے پی ٹی آئی لاہور آفس میں مرکزی الیکشن سیل قائم کیا جارہا ہے جہا ں کینٹ کے تمام 20حلقوں سے متعلقہ معلومات اور ورکنگ کی نیٹ ورکنگ ہو گی تاکہ کسی بھی جگہ ضرورت پڑنے پر فوری اقدام کیا جاسکے اسی طرح پولنگ عملے کیلئے ٹرینینگ سیشن کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ماہرین پولنگ بوتھ پر ڈیوٹیاں دینے والوں کو بریفنگ دینگے ۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ مجموعی طورپر کنٹونمنٹ کے حلقوں کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہا ں شعیب صدیقی پی پی 156کے 10حلقوں اور حافظ فرحت عباس پی پی 155کے 10حلقوں کے انچارج ہونگے اور پارٹی کی طرف سے انتخابی مہم کومربوط انداز میں چلایا جائے گاجس کا مرکزی کنٹرول روم ضلعی آفس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کینٹ کی ہر وارڈ میں رضاکاران کے گروپس بنییں گے اور خواتین کی خصوصی طورپر ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی ، کسی کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 11مئی کے عام انتخابات سے بہت کچھ سیکھا ہے ہم گڑبڑ کریں گے اور نہ ہی کسی کو گڑبڑ کرنے دینگے عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ویڈیو ریکارڈنگ اور دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی صور ت حا ل کے ثبوت محفوظ کیے جاسکیں جس سے میڈیا کو بھی اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔

اسی طرح عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں ۔تاکہ کسی بھی " گلوکریسی "کا مقابلہ کیا جاسکے ۔مزید برآں لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 3سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار اُستاد رشید احمد کی قیادت میں معززین علاقہ کے وفد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا انہوں نے میاں میر کالونی اور لال کڑتی کے علاقوں سے پی ٹی آئی کی کامیابی کا یقین دلایا سابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے ووٹر ز نے ہمیشہ عبدالعلیم خان کی سپورٹ کی ہے اور عام انتخابات میں یہاں سے پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔

پی ٹی آئی یو سی کے صدر محمد شاہد ، ق لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے عبدالجمال، ظفر جتالہ اور پی ٹی آئی کے رہنما حافظ عامر مغل بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں