نادرا نے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کی ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کر لیا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:12

نادرا نے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کی ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کر لیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) الیکشن ٹر بیو نل کے حکم پر نادرا نے حلقہ این اے 122کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کی ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی درخواست پر نادرا کو ووٹوں کی تصدیق ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔الیکشن ٹربیونل نے نادرا کوووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ جلد مکمل کر کے ٹربیونل کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں