حرمین شریفین کی حفاظت ہرمسلمان کا دینی اوراخلاقی فرض ہے‘ نعیمین ایسوسی ایشن
مسئلہ یمن اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے،اسلام سے دوری کے باعث امت محمدی آج زوال کاشکارہے‘ مفتی حسیب قادری
جمعہ 3 اپریل 2015 20:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں جمعتہ المبارک کو ”اظہاروفاحرمین شریفین “کوطورپرمنا یاگیا۔ خطابات جمعہ میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے فضائل پرروشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر مفتی حسیب قادری نے جامعہ نعیمیہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت ہرمسلمان کابنیادی دینی اوراخلاقی فرض ہے۔
،مسئلہ یمن اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے۔اسلام سے دوری کے باعث امت محمدی آج زوال کاشکارہے۔مسلم قوم وحکمران بحرانوں نے نجات اورمسائل کے حل کیلئے وائٹ ہاؤس کی بجائے گرین ہاؤ س سے اپنے امیدوں وابستہ کریں۔علامہ پروفیسرلیاقت علی صدیقی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ محبت رسول کے بغیردعو یٰ ایمان نامکمل ہے۔(جاری ہے)
غلامان مصطفی روضہ رسول کی حفاظت کے لئے خون کاآخری قطرہ بھی بہادینگے۔
یمن بحرانوں کے حل کیلئے اوآئی سی او رعرب لیگ اپنا بنیادی کردار اداکریں۔علامہ قاسم علوی نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ فرقہ وارانہ سوچ نے امت کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔حفاظت اسلام اوردفاع وطن کیلئے قوم کاہرفرد دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔مفتی کریم خان نے کہا کہ اسلام امن کادین ہے۔ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔مسئلہ یمن کے حل کے لئے مسلم ممالک کے سربراہان غیرجانبدار رہتے ہوئے اپناکردار اداکریں تاکہ امت مسلمہ کی وحدت کوپارہ پارہ ہونے سے بچایاجاسکے ۔کوئٹہ میں مفتی مختاراحمدحبیبی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیاکہ حرمین شریفین کی حفاظت جا ن ومال زیادہ عزیز ہے،حرمین شریفین کی حرمت پر آنچ نہیں دینگے۔پشاورمیں مولانا عبدالجلیل نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ہماری زندگی اسلام کے دفاع کیلئے وقف ہیں۔کراچی میں مولانا محمدحفیظ اللہ شاہ،اسلام آباد میں مفتی گلزاحمد نعیمی اورآزادکشمیر،اوکاڑہ،بھکر،بہاولپور،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،حافظ آباد، خانیوال، جھلم، چکوال، خوشاب، ڈیرغازی خان،راولپنڈی،رحیم یار خان،ساہیوال،سیالکوٹ،شیخورہ،قصور،فیصل آباد،گجرات،میانوالی،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاحب، وھاڑی، لودھاراں، لیہ، چنیوٹ، ناورال سمیت دیگرشہریوں میں نعمین ایسویسی ایشن پاکستان سے منسلک مساجد ا ور مدارس میں فضائل حرمین شریفین پرروشنی ڈالی گئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
لاہور: ارکان پنجاب اسمبلی کے رہائشی ہوسٹل کے تعمیراتی تخمینہ جات میں 20کروڑ روپے کا اضافہ
منشیات فروشی میں سیاسی شخصیات اور سی آئی اے اہلکار ملوث ہیں: ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
باغبانپورہ ڈویژن کے بعد لیسکو کی شاہ پورڈویژن میں بھی بجلی صارفین سے اوور بلنگ کا انکشاف
لاہور: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک کانسٹیبل شہید دوسرا شدید زخمی
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
صدرمملکت اور وزیر اعظم کسانوں سے ہونیوالی 60ارب کی ڈکیتی کی انکوائری کرائیں: رانا فاروق سعید
موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد کی تلہ گنگ میں درجنوں تندور پوائنٹس کی چیکنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم