لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے وصول کر نے سے روک دیا،9مئی کو جواب طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جگہ لیز پر حاصل کر رکھی ہے.قوانین کے تحت لیز پر حاصل کی گئی جگہ پر پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، وکیل پی سی بی

جمعہ 3 اپریل 2015 21:29

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے وصول کر نے سے روک دیا،9مئی کو جواب طلب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو پی سی بی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپیوصول کر نے سے روک دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی.

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جگہ لیز پر حاصل کر رکھی ہے.قوانین کے تحت لیز پر حاصل کی گئی جگہ پر پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا.انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے قوانین کے برعکس پی سی بی کو ایک کروڑ روہے پراپرٹی ٹیکس کی ادائگی کا نوٹس بھوا دیا.جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے نو مئی کو جواب طلب کر لیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں