وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا انارکلی بازارمیں عمارت گرنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم

جمعہ 3 اپریل 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انارکلی بازارمیں عمارت گرنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیراعلیٰ نے عمارت گرنے کی اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں