اداکارہ خوشبو نے چاند پر گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:47

اداکارہ خوشبو نے چاند پر گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں خود کو بڑی خوش قسمت اداکارہ تصور کرتی ہوں کہ میں نے زندگی میں جو چاہا خدا نے اپنے کرم سے مجھے عطاء کیا ، دنیا کی ہر نعمت سے لطف اندوز ہوئی ہوں مگر آخری خواہش ہے کہ چاند پر پیارا سا گھر بناؤں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس جدید ترین دور میں سب کچھ ممکن ہے ، اب سائنسدان اور عام لوگ بھی چاند کی سیر کو جاتے ہیں مگر چاند پر گھر بنانے کی خواہش کم لوگ ہی کرتے ہیں ۔

خوشبو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چاند پر گھر بناؤں اور خدا سے پر امید ہوں کہ میرا یہ خواب اور خواہش جلد پوری ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں