ہم نے اپنے کلچر کو نظر انداز کر دیا تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ‘ فیصل قریشی

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:47

ہم نے اپنے کلچر کو نظر انداز کر دیا تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ‘ فیصل قریشی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ دم توڑتی ثقافت کی ترویج کے لئے حکومت کی مناسب اقدامات کرنے کی کوئی واضح پولیسی موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنے کلچر کو زندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے اگر ہم نے اپنے کلچر کو نظر انداز کر دیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔ فیصل قریشی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے بچوں کو اپنی تہذیب و ثقافت کے بارے میں ضرور بتانا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں