منفرد اداکاری کے باعث پرستاروں میں بے پناہ واضافہ ہوا‘ رائمہ خان

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:53

منفرد اداکاری کے باعث پرستاروں میں بے پناہ واضافہ ہوا‘ رائمہ خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) تھیٹر کی معروف اداکارہ رائمہ خان نے کہا ہے کہ منفرد اداکاری کے باعث میرے پرستاروں میں بے پناہ واضافہ ہواہے ،تھیٹر کی دنیا میں کوئی نمبرون نہیں ہے ہر انسان کی پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں شہرت اور مقام حاصل کرناانتہائی مشکل کام ہے کیونکہ ہر انسان کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں ۔ میری اداکاری دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے جس کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی ڈانسر ہونے کے ساتھ منفرد اداکاری بھی کسی اداکارہ کے لئے لازمی جزہوتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں