عالم اسلام کو موجودہ حالات میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے‘علماء کرام
حافظ طاہر اشرفی کی سربراہی میں وفد کی مسجد نبوی کے امام الشیخ عبد الرحمن الحذیفی سے ملاقات
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پاکستان علماء کونسل کے وفدنے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سربراہی میں مسجد نبوی کے امام الشیخ عبد الرحمن الحذیفی سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا محمد امجد،مولانا عبد الجبار ودیگر بھی شامل تھے۔
الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو بڑھتے ہوئے فتنوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے اور اس میں علماء کا کردار اہم ہے۔سعودی عرب اور سعودی عوام پاکستان کی حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
جولوگ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں در اصل وہ اغیار کا ایجنڈہ پورا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو موجودہ حالات میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملت اسلامیہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ وسلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتی ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے الشیخ عبد الرحمن الحذیفی کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔اس موقع پر الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب و بین المسالک کوششوں کو سراہا اور پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری