بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا، تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے حکمرانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کے بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں