عمراکمل اوراحمدشہزادکے رویئے پر ایک سال کیلئے ٹیم سے باہررکھا جائے، وقاریونس اور مصباح الحق کی سفارش

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:56

عمراکمل اوراحمدشہزادکے رویئے پر ایک سال کیلئے ٹیم سے باہررکھا جائے، وقاریونس اور مصباح الحق کی سفارش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس اورسابق کپتان مصباح الحق نے عمراکمل اوراحمدشہزادکے رویئے کے باعث ایک سال کیلئے ٹیم سے باہررکھنے کی سفارش کردی ۔شاہدآفریدی کے بے حداصرارپراحمدشہزادکوٹی ٹونٹی میں شامل کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقاریونس اورمصباح الحق نے بورڈسے سفارش کی ہے کہ عمراکمل اوراحمدشہزادکارویہ غیرذمہ دارانہ ہے وہ غلط سٹروک کھیل کرٹیم کومشکل میں ڈال کرباہرآجاتے ہیں ،انہیں ایک سال کے لئے ٹیم کے باہررکھ کرسزادی جائے بورڈنے ان کی سفارش پرعمل نہیں کیاتاہم عمراکمل کوتینوں فارمیٹ سے باہررکھاگیاہے تاہم احمدشہزادکوشاہدآفریدی کے بے حداصرارکے بعدٹی ٹونٹی میں شامل کرلیاگیاہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں