دنیابھر میں پاکستان کی شناخت قومی کھیل ہاکی حکومتی عدم توجہیی کا شکار

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:01

دنیابھر میں پاکستان کی شناخت قومی کھیل ہاکی حکومتی عدم توجہیی کا شکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دنیابھر میں پاکستان کی شناخت قومی کھیل ہاکی حکومتی عدم توجہیی کا شکار ہوگیا۔اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاری کا کیمپ لگانے کیلئے پیسہ نہیں،صدر فیڈریشن نے ہاکی کو بچانے کیلئے پیٹرن انچیف وزیراعظم سے سرپرستی کی فریاد کرد ی با نی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ہاکی کو قومی کھیل ڈیکلئیر کیا تھا اور اس کھیل نے اولمپکس اور ورلڈ کپ جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

اب یہ کھیل تنزلی کا شکار ہے اور تین بار کے اولمپکس چیمپیئن پاکستان کے پاس کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاری کا کیمپ لگانے کیلئے پیسہ نہیں۔پی ایچ ایف نے دنیائے ہاکی میں دوبارہ مقام حاصل کرنے کیلئے حکومت کی در پر کئی بار دستک دی۔مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور اب نوبت کیمپ ختم کرنے تک پہنچ گئی۔فیڈریشن نے ہاکی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم سے فریادکردی۔صدر پی ایچ ایف کے مطابق اگر وزیراعظم نے ان کی فریاد پر کان نہ دھرے تو پھر دنیائے ہاکی کی داستانوں میں بھی پاکستان ہاکی کا نام نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں