ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے‘ شہباز شریف
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے ،ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے ،پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،قوم کے لیے اپنے جگر گوشے پیش کرنے والے قابل تحسین ہیں،بڑے مقصد کے لیے انسداد دہشتگردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بیدیاں پولیس ٹریننگ سنٹر لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے انسداد دہشتگردی فورس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔(جاری ہے)
انسداد دہشت گردی فورس کے چاک و چوبند دستے نے شہباز شریف کو سلامی پیش کی ۔انسداد دہشتگردی فورس کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے امن کیلئے میدان عمل میں اترنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک دہشت گردی کے جال میں پھنس گیا ہے ۔شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف قوم متحد ہے ۔ مایوسی کو خوشی میں بدل کر رہیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت میک اور بریک کے دو راہے پر کھڑا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا لیکن اس جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے فارغ التحصیل جوانوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے جب کہ بڑے مقصد کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکی اور سری لنکا نے دہشت گردی سے دامن چھڑایا اسی طرح تربیت میں تعاون پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جبکہ تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے ، اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے ۔ ہم پاکستان کودہشتگردی سے پاک کرکے دم لیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بڑے مقصدکے لیے انسداددہشتگردی فورس کوزیادہ وسائل فراہم کیے۔ قوم کوانسداددہشت گردی فورس کے جوانوں پرفخرہے۔انہوں نے کہا کہ ،پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انسداد دہشتگردی فورس کوتربیت کیلئے سہولیات کی فراہمی پرپاک فوج کے شکرگزارہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعز م ہیں۔ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرادارے کو کردار ادا کرنا ہو گا۔جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کر دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت