لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:20

لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) لاہور میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا گیا،گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

تین رکنی گروہ میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ گروہ چوری کے گدھے کا گوشت فروخت کرتے تھے۔ پولیس کی کارروائی کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی۔ پولیس نے تین رکنی گروہ اور گدھے کا گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ تینوں افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں