ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے ، جمہوری اتحاد کے صدر محمد جمیل
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے جنکا جوڈیشل مرڈرقوم کیلئے سانحہ سے کم نہیں۔
(جاری ہے)
ہفتہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں، مزدوروں اور محنت کشوں کو جینے کا حق اورمحروم اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا نیاحوصلہ دیا، بھارت کی قید سے90ہزار قیدیوں کو واپس لانے ،ملک کو متفقہ آئین اور نیو کلیئر پروگرام سے ہمکنار کرنے کا کریڈٹ بھی شہید بھٹو کو ہی جاتا ہے،بھٹو چاہتے تو ڈکٹیٹر ضیاالحق سے سمجھوتہ کرکے اپنی زندگی بچا سکتے تھے مگر عظیم جمہوری قائد نے تختہ دار پرچڑھ کر ملک کی سیاسی تاریخ میں نیا باب رقم کیا، بھٹو کے ناحق جوڈیشل مرڈر میں ملوث عناصر کا حشر بھی پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، آج بھٹو ہم میں موجود نہیں مگر انکی عوامی سوچ تمام جمہوری قوتوں کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان جمہوری اتحاد سابق وزیر اعظم کی برسی کے موقع پر بھٹو خاندان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ہم گڑھی خدابخش میں دفن تمام شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں،انہوں نے مزید کہابھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر اسلام سے اپنی والہانہ عقیدت کا عملی اظہار کیاانکے اس تاریخی اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،دریں اثنا پاکستا ن جمہوری اتحاد کے مرکزی وصوبائی دفتر میں شہید رہنما کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہی: عرفان صدیقی
‘تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں: ..
بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے : سنی علما کونسل
ک*لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
ش*بیوہ خاتون پر رشتہ داروں کا تشدد، گھر سے باہر نکال دیا، بچے اغواء کر لئے
گ*امام مسجد اقصیٰ کے کے فرزندو رکن فلسطینی پارلیمنٹ 28 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے
پاکستان میں عوام بہت تیزی سے گردوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے
مسلم لیگ لیبرونگ آفس میں چوہدری شافع حسین کی سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کری:متحدہ علما کونسل
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس