پی سی بی پلیئرزسے ایک سالہ معاہدہ کریگا، دورہ بنگلہ دیش سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ طے پانے کا امکان
نو منتخب کپتان اظہر علی اور نائب سرفراز احمدسمیت مصباح الحق ، شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ ،سعید اجمل اے کیٹیگری میں شامل ہوں گے ،ذرائع
ہفتہ 4 اپریل 2015 18:29
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز سے 1 جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کریگا۔ ورلڈکپ سے قبل تین ماہ کے عارضی معاہدے پرکسی کھلاڑی نے دستخط نہیں کئے تھے۔ورلڈکپ سے پہلے بورڈ اور کھلاڑیوں میں سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے پلیئرزکوتین ماہ کاعارضی معاہدہ پیش کیاتھا جس پرکسی کھلاڑی نے دستخط نہین کئے۔
بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔ہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کونیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کرنے کوکہاگیاہے جویکم جنوری سے اکتیس دسمبرتک ایک سالہ مدت کیلئے ہوگا۔ بورڈ حکام بنگلہ دیش کے دورے سے قبل نئے معاہدے کو حتمی شکل دیکر اس پر دستخط کرانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق صرف ایک طرز کی کرکٹ تک محدود ہونے کے باوجود مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹیگری میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ سابق اور موجودہ کپتان اعلیٰ ترین کیٹیگری ہی میں شامل کئے جاتے ہیں۔
دسمبر میں ختم ہونے والے معاہدے میں یونس خان کے حوالے سے تنازع ہوگیاتھا۔ اس بار یونس خان، محمد حفیظ اور سعید اجمل کو اے گریڈ میں رکھا جائے گا۔ون ڈے کپتان اظہر علی اور ان کے نائب سرفراز احمد بھی اے کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ فاسٹ بولر جنید خان کی بی اورعمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔ نئے معاہدے میں معاوضے بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے سبب پلیئرز بھی اب بورڈ سے اپنی مطالبات منوانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی باحفاظت بازیاب ،ملزمان گرفتار
حافظ آباد میں امام مسجد کی 5سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘سارہ احمد
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں میں بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا، قرعہ اندازی عدالتی حکم ..
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
آئندہ بجٹ میں کم و بیش23 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی،ایک ملزم ہلاک ، ایک زخمی
پنجاب حکومت کا اسموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ
چار افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور