لاہور، پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز تین روز سے تاخیر کا شکار، پریشانی سے دوچار مسافر ہوٹل میں قیام پذیر

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز تین روز سے تاخیر کا شکار ہے شدید پریشانی سے دوچار مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نے جمعہ کی صبح 7بجے روانہ ہونا تھا کہ لیکن پروز ابھی تک جدہ کیلئے روانہ نہیں ہو سکی ہے اور مسلسل تین روز سے تاخیر کا شکارہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف شہروں سے آنیوالے مسافروں کو لاہور کے نجی ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہوا ہے جس کے باعث مسافر شدی پریشانی میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں