پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری، دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثوں کا اہتمام

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) 4اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں شعور وآگہی کا عالمی دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا جن میں جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات اور ان سے بچنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عالمی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اقوام متحدہ نے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہتھیار پر پابندی اور اس سے ہونیوالی ہلاکتوں کے بار ے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کی غرض سے 2006کو اس حوالے سے پہلا عالمی دن منایا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں