ڈی سی او لاہور کی ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 4 اپریل 2015 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو چیک کریں اور خلاف ورزی کر نیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ جہاں کہیں بھی ون ڈش یا وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو اُس شادی ہال کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں