لاہور،شہر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ کر نیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور لاہور پارکنگ کمپنی کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے گلبرگ ٹاؤن اورلاہور پارکنگ کمپنی کے افسران نے حفیظ سنٹر کے پارکنگ اسٹینڈ زپر چھا پہ مارا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پتہ چلا کہ پارکنگ اسٹینڈ پر 20روپے کی بجائے50روپے فی کار وصول کیے جا رہے تھے جس پر کارروائی کر تے ہوئے پارکنگ اسٹینڈ پر اوورچارجنگ کر نے والے 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر اے سی (ماڈل ٹا ؤن) عبداللہ نےئر شیخ نے چن ون اور پیس کے عقب میں واقع پارکنگ اسٹینڈز پر چھا پہ مارا۔اے سی ما ڈل ٹا ؤن نے کارروائی کر تے ہوئے پارکنگ اسٹینڈز پر اوورچارجنگ کرنے پر چن ون پارکنگ اسٹینڈ کے مینجر سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں