پیپلز پارٹی پنجاب سیکریٹریٹ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر انکی روح کے ثواب کے لیے قرآن خوانی منعقد کی جسمیں بڑی تعداد میں کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ مولانا یوسف اعوان پیپلز پارٹی علماء ونگ کے صدر نے دعا کروائی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بے مثال اور لازوال قومی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستان کو جمہوری آئین دیا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور اسلامی کانفرنس لاہور میں منعقد کر کے اسلامی دنیا کو متحد کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ انہوں نے غریبوں، مزدوروں، کسانوں،اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے لیے زبردست اقدامات کئے۔ جن عہدیداروں نے شرکت کی ان میں سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب، ملک مشتاق اعوان، دیوان محی الدین، میاں ایوب، افنان بٹ، جہاں آراء وٹو، عابد صدیقی، منظور مانیکا، طاہر غالب، عارف خان، بشارت صدیقی، راحیلہ زری اور لبنیٰ ایڈووکیٹ وغیرہ شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں