یمن میں بغاوت ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ شیعہ سنی لڑائی ہے‘ صلیبی و یہودی سازش کے تحت اس مسئلہ کو الجھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں‘ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کرتحفظ حرمین شریفین کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا‘9اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام ہو گا،امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ یمن میں بغاوت ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ شیعہ سنی لڑائی ہے‘ صلیبی و یہودی سازش کے تحت اس مسئلہ کو الجھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں‘تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کرتحفظ حرمین شریفین کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا‘9اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام ہو گا جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی قیادت شریک ہو گی۔

وہ ہفتہ کو کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت عالم اسلام کا دفاعی مرکز اور ایٹمی قوت ہے۔نواز شریف عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر خود کو پیش کریں اور مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس مسئلہ کو بگاڑ کر شیعہ سنی لڑائی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

حرمین شریفین کا دفاع سیاسی یا اختلافی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ شیعہ سنی کا مسئلہ ہر جگہ پروان چڑھا کر فسادات کروانا امریکہ اورمغرب کی سازش ہے۔خاص طور پر نیٹو کے وہ ممالک جنہیں افغانستان سے شکست ہوئی وہ انتقام لینے کے لئے ان سازشوں میں پیش پیش ہیں۔پاکستان میں پراکسی وار،قتل عام،بم دھماکے کروائے جا رہے ہیں ۔افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کو میدان جنگ بنا دیا گیا ہے۔

اسی طرح یمن کو بیس بنا کر سعودی عرب پر یلغار کی جا رہی ہے۔اسلام دشمنوں کی یہ سازشیں واضح ہوچکی ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ صلیبی و یہودی سعودی عرب کا گھیرا تنگ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ہم سب مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے اورحرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض سیاستدان اس مسئلہ کو الجھا رہے ہیں۔حکومت اورفوج نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا ۔حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان کے بچے بچے کے دل کی آواز ہے۔ عوامی سطح پر حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے زبردست مہم منظم کی جائے گی۔اس مسئلہ کو سیاسی افراتفری اور انتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں