مقتول زین کی والدہ سے دلخراش واقعہ کی تفصیلات سن کروزیراعلیٰ شہبازشریف کی آنکھیں نمناک ہو گئیں

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:40

مقتول زین کی والدہ سے دلخراش واقعہ کی تفصیلات سن کروزیراعلیٰ شہبازشریف کی آنکھیں نمناک ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول طالبعلم زین کی رہائش گاہ پربغیر کسی پروٹوکول پہنچے اور مقتول کی والدہ ،بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے وعدہ کیاکہ میں خود آپ کو انصاف دلاؤں گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول کی والدہ سے دلخراش واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔ افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کران کی آنکھیں نمناک ہو گئیں۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا کہ آپ فکر نہ کریں، ہر صورت انصاف ہوگا اور ملزمان قانون کے تحت سخت ترین سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں