کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو 7اور 9اپریل کو تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائیگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو 7اور 9اپریل کو تختہ دا ر پر لٹکا دیا جائے گا ۔ طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے گئے اور اسے 7اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غلام نبی کے اہل خانہ کو آخری ملاقات کے لئے کل ( پیر) کے روز بلا لیا گیا ۔حامد سردار ولد سردار محمد کو بہاولپور میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں موت کی سزا سنائی گئی اور تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے جسے 9اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا اور ایک روز قبل اسکی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں