لاہور، ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے الشوکت میڈیکل اینڈ کڈنی سنٹر کے زیر اہتمام مفت سکریننگ کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گردوں کے امراض کے بارے آگاہی پیدا کرنے اور مفت سکریننگ کے لئے ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے الشوکت میڈیکل اینڈ کڈنی سنٹر ماڈل ٹاؤن میں کیمپ لگایا گیا۔ جس میں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک مفت سکریننگ اور مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ماہر امراض گردہ ڈاکٹر طارق سعید چودھری نے مریضوں کا معائنہ کیا اور کیمپ میں آنے والے افراد کو بتایا کہ گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لئے روزانہ سیر اور ورزش کو معمول بنائیں۔

(جاری ہے)

سادہ غذا کھائیں‘ شوگر اور بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھیں۔ کشتہ جات استعمال نہ کریں نیز چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد طبی معائنہ ضرورکروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آنکھوں کے گرد سوجن‘ پاؤں پر ورم‘ بھوک میں کمی‘ متلی کا آنا‘ سانس پھولنا‘ پیشاب کم آنا اور گردے میں درد کی علامات ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ بروقت تشخیص سے بیماری کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ الشوکت میڈیکل اینڈ کڈنی سنٹر میں مستحق مریضوں کا علاج اور ڈائیلائسز مفت کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں