پاکستانی سٹیج ڈرامے بھارتی ایکٹنگ سکولوں کے نصاب میں شامل ہیں: افتخار ٹھاکر

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:46

پاکستانی سٹیج ڈرامے بھارتی ایکٹنگ سکولوں کے نصاب میں شامل ہیں: افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیڈینز اور کامیڈی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں بھارت میں تو ہمارے سٹیج ڈرامے وہاں پر اداکاری سکھانے والے اداروں کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان کی فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں تاہم ٹی وی انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ نیوز چینلز میں بھی کامیڈینز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور لوگ پسند کر رہے ہیں۔ میں نیوز چینل کے شو میں کام کر رہا ہوں‘ہ ٹی وی ڈراموں، فلم اور سٹیج ڈراموں میں بھی کام کر رہا ہوں۔ جو اصل اداکار ہے اس کے پاس کام کی کمی نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں