بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف کو بھارتی حکومت اور سپانسرز کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش کر دی ‘ نجی ٹی وی

ہاکی کے کھیل کی ترقی میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے اس لئے یہ پیشکش کی گئی ہے،بی ایچ ایف کی ای میل

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:55

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف کو بھارتی حکومت اور سپانسرز کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش کر دی ‘ نجی ٹی وی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھارتی حکومت اور سپانسرز کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش کر دی ،پی ایچ ایف کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ای میل کے ذریعے پیشکش کی ہے کہ اگر پی ایچ ایف چاہے تو وہ بھارتی حکومت یا سپانسرز کے ذریعے اسکی مالی امداد کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہاکی کے کھیل کی ترقی میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے اس لئے یہ پیشکش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ یاد رہے کہ پی ایچ ایف شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے اور اسکے لئے وفاقی حکومت کو پچاس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کے لئے متعدد بار خطوط بھی ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ مالی مشکلات کے سبب پاکستان ہاکی فیڈریشن کئی ایونٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکی جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ طے پانے والے سنٹرل کنٹریکٹس کی مد میں بھی ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں