لاہور: ضلعی حکومت انتظامیہ کا میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھاپے، 4 میرج حال سیل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 23:42

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) ضلعی حکومت انتظامیہ کی جانب سے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چھاپے مار کر 4 میرج حال سیل کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیل کیے گئے میرج حال کی جانب سے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریبات کو رات 10 بجے کے بعد بھی جاری رکھا گیا تھا۔ ڈی سی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل سے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں