ذو معنی جگتوں اور غیر معیاری رقص کے باعث تھیٹر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ‘ گوشی خان

اتوار 5 اپریل 2015 12:09

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) اداکار و ہدایتکار گوشی خان نے کہا ہے کہ تھیٹر کو مفاد پرست لوگ تباہ کر رہے ہیں ، پروفیشنل پروڈیوسر تھیٹر کی موجودہ صورتحال سے مایوس ہو چکے ہیں ، نا اہل اور دیہاڑی باز فنانسروں نے اپنے مفاد کی خاطر تھیٹر کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب اسٹیج ڈراموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ، صرف رقص پر توجہ دی جا رہی ہے ۔

میں رقص کے خلاف نہیں ہوں لیکن سچویشن کے مطابق اچھا اور معیاری رقص کروانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذو معنی جگتوں اور غیر معیاری رقص کی وجہ سے تھیٹر انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ ہمیں نت نئے موضوعات اور اصلاحی کھیل پیش کرنا ہوں گے تاکہ تھیٹر کی بقاء ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں