پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوارمنایا

عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اتوار 5 اپریل 2015 14:51

لاہور / اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوارمنایا پاکستان میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جب کہ گرجا گھروں میں عبادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام،امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور چرچز میں جانے والوں کو جامعہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کیلیے مساوی حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں